نئی دہلی3جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ۔5 کے کامیاب تجربہ پر دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے سائنسدانوں اور دیگر ماہرین کو آج مبارکباد دی۔محترمہ سیتا رمن نے اپنے پیغام میں کہاکہ اے ۔5 مشن کی کامیابی کے لیے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں، ملازمین، فوجی حکام اور انڈسٹری کو مبارکباد۔واضح رہے کہ اس میزائل کا آج اڈیشہ کے ساحل پر عبدالکلام جزیرے سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔